نیب ٹیم کا خورشید شاہ کے گھر چھاپہ، کیا ملا؟ جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں

نیب ٹیم کا خورشید شاہ کے گھر چھاپہ، کیا ملا؟ جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں فائل فوٹو نیب ٹیم کا خورشید شاہ کے گھر چھاپہ، کیا ملا؟ جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں

قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے گھر چھاپے کے بعد واپس روانہ ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی بنی گالہ اسلام آباد میں قائم رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔

نیب ٹیم کی جانب سے خورشید شاہ کے گھر 3 گھنٹے تک چھان بین کی گئی تاہم نیب اہلکاروں نے وہاں سے کوئی بھی بڑی چیز برآمد نہیں کی۔ ذرائع نے بتایا کہ نیب کی ٹیم تین گھنٹے کی تلاشی کے بعد جاتے ہوئے بجلی کے 2 بلوں کے علاوہ کچھ نہیں لے کر گئی۔

خیال رہے کہ نیب نے بدھ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں خورشید شاہ کو ان کی بنی گالہ والی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store