آصف زرداری کی خورشید شاہ سے ہوئی کہاں ملاقات اور زرداری نے کہا کیا؟ سب کچھ سامنے آ گیا

آصف زرداری اور خورشید شاہ فائل فوٹو آصف زرداری اور خورشید شاہ

آصف زرداری نے خورشید شاہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جب کچھ غلط نہیں کیا تو گھبرانا بھی نہیں۔

احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ پیش ہوئے اس موقع پر ان کی مختصر ملاقات ہوئی۔ آصف زرداری نے خورشید سے سندھی زبان میں حال احوال پوچھا اور کہا کہ آپ کو کہاں رکھا ہوا ہے جس پر خورشید شاہ نے جواب دیا جہاں آپ کو رکھا ہوا ہے۔

آصف زرداری نے پھر پوچھا کہ نیب والے آپ سے کیا چاہتے ہیں جس پر خورشید شاہ نے تمام صورتحال سے آصف زرداری کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کچھ معلوم نہیں، ابھی راہداری ریمانڈ لیا ہے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کچھ غلط نہیں کیا تو گھبرانا کس چیز کا۔

 

install suchtv android app on google app store