وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورہ سعودی عرب، کون سے اہم معاملات زیر بحث آئیں گے؟ پڑھیں اس خبر میں

وزیراعظم 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ فائل فوٹو وزیراعظم 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ

وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ جدہ کے رائل ٹرمینل پر گورنر مکہ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، جدہ کے رائل ٹرمینل پر گورنر مکہ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کےہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ اورمعاون خصوصی سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری بھی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں شرکت سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کررہے ہیں۔ وزیراعظم کے سعودی عرب کے دورے سے دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم دورے کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں پانچ اگست کے بھارت کے غیر آئینی اقدامات پر گفتگو ہوگی۔۔

واضح رہے کہ وزیراعظم مسئلہ کشمیر کے بارے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store