پاکستان کیلئے ایک اہم اعزاز، روس میں کثیر الملکی فوجی مشقوں کا آغاز شروع ہوگیا

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور فائل فوٹو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

روس میں کثیر الملکی فوجی مشقوں ٹیسنٹز کا آغاز ہو گیا، ایس سی او کے تحت مشقیں ایک ہفتہ تک جاری رہیں گی۔

پاکستان کا فوجی دستہ بھی مشقوں میں حصہ لے رہاہے۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق روس میں کثیر الملکی فوجی مشقیں شروع ہو گئیں، فوجی مشقیں ایک ہفتہ جاری رہیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کا فوجی دستہ بھی کثیرالملکی فوجی مشقوں کا حصہ ہے، افتتاحی تقریب میں ایس سی او کے تمام رکن ممالک کے فوجی دستے مشق میں شریک ہیں۔ تمام شریک ممالک کے سینئر فوجی عہدیداروں نے تقریب میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ مشقوں سے خطے کی سلامتی و استحکام کو یقینی بنایا جائے گا۔ مشقوں کا مقصد خطے میں امن و استحکام کیلئے انسداد دہشتگردی تجربات کا تبادلہ ہے۔

install suchtv android app on google app store