اقوام متحدہ کا اسلام آباد کے لیے اہم اقدام، 12 سال بعد فیملی اسٹیشن کا درجہ بحال

اقوام متحدہ کا اسلام آباد کے لیے اہم اقدام، 12 سال بعد فیملی اسٹیشن کا درجہ بحال فائل فوٹو اقوام متحدہ کا اسلام آباد کے لیے اہم اقدام، 12 سال بعد فیملی اسٹیشن کا درجہ بحال

اقوام متحدہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے 12 سال بعد بین الاقوامی سطح پر فیملی اسٹیشن کا درجہ بحال کردیا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے اقوام متحدہ کے وفد ملاقات جہاں آئی جی اسلام آباد بھی موجود تھے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم اسلام آباد کی سکیورٹی صورت حال سے مطمئن ہیں۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس اور قانون نافذکر نے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ کی تجویز کردہ پالیسی کے تحت اسلام آباد کی صورت حال اور ماحول میں واضح بہتری آئی ہے۔

وزیرداخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ غیر ملکی حکام کے این او سی کے حصول کو آسان بنانے کے لیے پالیسی زیر غور ہے، سیاحت کے فروغ اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کام جاری ہے۔

ملاقات کے موقع پر اقوام متحدہ نے 12 سال بعد اسلام آباد کا بین الاقوامی سطح پر فیملی اسٹیشن کا درجہ بحال کر دیا۔

رواں برس جون میں اقوام متحدہ کے انٹرنیشنل سول سروس کمیشن کے چیئرمین کی جانب سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو ایک خط میں کہا گیا تھا کہ وہ پاکستان کو 'نان فیملی اسٹیشن' کے درجے سے نکال رہے ہیں جس کا اطلاق 14 جون 2019 سے ہوگا۔

install suchtv android app on google app store