وزیراعظم عمران کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم عمران کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ فائل فوٹو وزیراعظم عمران کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ٹیلی فون کیا اور دوطرفہ اور علاقائی امور خصوصاً سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملے کے واقعے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران عمران خان نے سعودی عرب کے لئے پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اس طرح کے تخریبی واقعات سے نمٹنے کیلئے اُس کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا جن سے عالمی معیشت اور سعودی عرب کی سلامتی کوسنگین خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ 

وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے تخریبی کارروائیوں کے خلاف سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں دہشت گردانہ حملوں کو سعودی عرب اور عالمی معیشت کے لیے خطرہ قرار دیا۔ دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

install suchtv android app on google app store