بھارتی جاسوسوں کی سراغ لگانے میں پاکستان کی بڑی کامیابی جانیے اس خبر میں

 بھارتی جاسوسوں کی سراغ لگانے میں بڑی کامیابی جانیے اس خبر میں فائیل فوٹو بھارتی جاسوسوں کی سراغ لگانے میں بڑی کامیابی جانیے اس خبر میں

پاکستان نے دہشت گردی میں ملوث بھارت کے مزید 2 جاسوسوں کا سراغ لگا لیا ہے۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق بھارتی جاسوسوں کی شناختی تفصیلات ایران اور افغانستان کو بھیج دی گئی ہیں ۔


ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سوامی آسیم آنند اور گوبند پارٹ ایران سے بلوچستان آئے اور مستونگ میں دہشت گردی کرائی
ذرائع کے مطابق بھارتی جاسوس 13 جولائی کو مستونگ میں دہشت گردی کے حملے میں ملوث ہیں اور یہ جاسوس دہشت گردی کی واردات کے بعد افغانستان فرار ہوگئے تھے۔

ذرائع وزرات داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جاسوسوں کی شناخت کے لیے افغانستان اور ایران کو خطوط لکھ دیے ہیں۔

واضح رہے کہ 2016ء میں بھارتی نیوی کے حاضر سروس کمانڈر اور ’را‘ کے ایجنٹ کلبھوشن جادیو کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store