شہباز شریف بھی مولانا فضل الرحمان کو سمجھانے کی کوشش کریں گے: شیخ رشید

وزیرریلوے شیخ رشید فائل فوٹو وزیرریلوے شیخ رشید

وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ابھی کوئی ڈیل نہیں ہورہی، ممکن ہے آئندہ دس پندرہ روز میں نوازشریف سے بات ہو، مولانا فضل الرحمان کو سمجھنا چاہئے دھرنوں کیلئے یہ وقت صحیح نہیں، مذاکرات کیلئے شہباز شریف بہتر پوزیشن میں آرہے ہیں، شہباز شریف بھی مولانا فضل الرحمان کو سمجھانے کی کوشش کریں گے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کی پنجاب میں کارکردگی بہتر ہے،عثمان بزدار شریف آدمی ہیں، ان پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں۔ وزیراعظم سے عثمان بزدار سے متعلق بات کی، وزیراعظم نے مجھے کہا وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہی رہیں گے۔

انہوں نے ایک بار پھر الزام عائد کیا کہ شہباز شریف نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہیں، شہباز شریف نے پنجاب میں جتنی لوٹ مار کی کسی نے نہیں کی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لیے شہباز شریف بہتر پوزیشن میں آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بھی مولانا فضل الرحمان کو سمجھانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو سمجھنا چاہیے دھرنوں کیلئے یہ وقت صحیح نہیں۔

install suchtv android app on google app store