رحمان ملک کا بل گیٹس سے انوکھا مطالبہ جانیے اس خبر میں

رحمان ملک کا بل گیٹس سے انوکھا مطالبہ ۔ فائیل فوتو رحمان ملک کا بل گیٹس سے انوکھا مطالبہ ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ واپس لینے مطالبہ کردیا۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹررحمان ملک نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سےمطالبہ کیا ہے کہ بل گیٹس،نریندری مودی کو ایوارڈدینےکافیصلہ واپس لے۔

رحمان ملک نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی کسی ایوارڈ کا مستحق نہیں،کیو نکہ وہ معصوم انسانوں کا قاتل ہے،مودی مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کرارہاہےلہذا مودی سے ایوارڈ فوری واپس لیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان بل گیٹس کوخط لکھیں کہ مودی کوایوارڈ دینے کا فیصلہ واپس لے،مودی نےمقبوضہ کشمیرمیں5اگست سےکرفیونافذکررکھاہے۔

install suchtv android app on google app store