وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا پر کتنی لاگت آئے گی؟؟؟ سب حیرت میں مبتلا

وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا کیلئے اس بار بھی خصوصی طیارہ استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نجی کمرشل پرواز سے امریکا کیلئے روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا پر صرف1 لاکھ 62 ہزار ڈالر خرچ ہوں گے۔ وزیراعظم دورہ امریکا میں پھر کفایت شعاری کے تحت خطیر رقم بچانے کو تیار ہے، وزیراعظم عمران خان نے اس بار بھی خصوصی طیارہ استعمال نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نجی کمرشل پرواز سے امریکا کیلئے روانہ ہوں گے ،وزیراعظم کے دورہ امریکا پر صرف1 لاکھ 62 ہزار ڈالر خرچ ہوں گے۔ وزیراعظم کے دورہ نیویارک پر ملکی حالیہ تاریخ کا سب سے کم بجٹ خرچ ہو گا،اس سے قبل بھی وزیراعظم کے دورہ امریکا پر 67 ہزار ڈالر خرچ ہوئے تھے ،ماضی میں سربراہان مملکت کے دوروں پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے تھے۔

سابق صدر آصف زداری نے ستمبر2012 میں نیویارک کا دورہ کیا، آصف زرداری کے دورے پر 13 لاکھ 9 ہزار620 ڈالر خرچ ہوئے جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے 2016 میں دورہ امریکا پر11 لاکھ 13 ہزار142 ڈالر خرچ ہوئے تھے۔

install suchtv android app on google app store