10 منٹ کے فرق سے پی آئی اے مسافر بال بال بچ گئے ورنہ بھیانک نتیجہ نکلتا

جدہ جانے والے قومی ائیرلائن کے طیارے کے انجن میں ٹیک آف کرتے ہی آگ لگ گئی فائل فوٹو جدہ جانے والے قومی ائیرلائن کے طیارے کے انجن میں ٹیک آف کرتے ہی آگ لگ گئی

جدہ جانے والے قومی ائیرلائن کے طیارے کے انجن میں ٹیک آف کرتے ہی آگ لگ گئی تاہم پائلٹ نے بروقت لینڈنگ کرکے طیارے میں موجود 200 سے زائد مسافروں کو بچالیا۔

لاہور سے جدہ جانے والے پی آئی اے کے مسافر طیارے کے انجن میں اڑان بھرتے ہی آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے باعث طیارے کا انجن ناکارہ ہو گیا۔ پائلٹ نے صورت حال کی سنگینی کا بروقت احساس کرتے ہوئے فوری طور پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ فائربریگیڈ کے عملےنے طیارے میں لگنے والی آگ پر قابو پایا۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق حادثے کا شکار طیارے میں پرواز کے وقت 200 سے زائد مسافر سوار تھے جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے، طیارہ مزید 10 منٹ ہوا میں رہتا تو زوردار دھماکے سے پھٹ جاتا۔

پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کو دوسرے طیارے میں بھیجنے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں تاہم مسافر اگلے طیارے میں بھی بیٹھنے کو تیار نہیں۔

install suchtv android app on google app store