وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے آصف زرداری اور شہبازشریف کے بارے میں کیے اہم انکشافات

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے آصف زرداری اور شہبازشریف کے بارے میں اہم انکشافات فائل فوٹو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے آصف زرداری اور شہبازشریف کے بارے میں اہم انکشافات

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف بھتیجی اور بھائی کے درمیان بہتر پوزیشن میں آگئے ہیں، آصف زرداری کے لوگوں نے پیسے دینا شروع کردیے ہیں، آصف زرداری بانٹ کے کھاتا تھا جب کہ نوازشریف بانٹ کر نہیں کھاتے ہیں اب جو لوگ بانٹ کر کھاتے تھے وہ پیسے واپس کررہے ہیں۔


شیخ رشید نے کہا کہ نیب اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا، دو سابق صدر جیل میں ہیں یا جیل جانے والے ہیں جب کہ چار سابق وزرااعظم جیل میں ہیں یا جیل جانے والے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ایشوپرتمام سیاسی پارٹیاں اکٹھی ہونے جارہی ہیں لیکن فضل الرحمان کو اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرتا نہیں دیکھ رہا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان سے رات کو ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کو تبدیل نہیں کررہے اور عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں ، البتہ ماہِ اکتوبر میں مرکز میں تھوڑی بہت تبدیلی کا امکان ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کشمیر ایشو پر تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہونے جارہی ہیں، چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے
فاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 40 فیصد سے کم آمدن دینے والی ٹرینیں بند کریں گے، ایم ایل ون منصوبے کے معاہدے پر اکتوبر میں دستخط ہوں گے۔ ایم ایل 2 منصوبے پر بھی فزیبلٹی رپورٹ تیار ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات نہیں بنا رہے، بھارت کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ کشمیر ایشو پر تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہونے جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رات کو بات ہوئی وزیر اعظم نے کہا عثمان بزدار نہیں جا رہے، مرکز اور صوبے میں تھوڑی بہت تبدیلی ہوسکتی ہے۔ موسم کے ساتھ ساتھ سیاست بدل رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا عثمان بزدار کے ساتھ کھڑا ہوں۔ میرے سامنے کراچی میں گورنر راج جیسی کوئی بات نہیں ہوئی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو ہے، بات آگے بڑھ چکی ہے۔ افغانستان کے گزشتہ 4 سے 5 دن سے حالات بہت خراب ہیں۔ چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں اور عوام کشمیر کے معاملے پر اکٹھے ہیں، نیب اپنی علیحدہ کارروائیاں جاری رکھے گا۔ سپریم کورٹ ملک میں جمہوریت کی ضمانت ہے اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے۔ کراچی اور سندھ میں گورنر راج نہیں دیکھ رہا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ درمیانی راستے کے لوگ بیچ میں موجود ہیں، آصف زرداری کے لوگوں نے پیسے دیے ہیں۔ آصف زرداری ایسے ہیں کہ وہ بانٹ کر کھاتے ہیں، نواز شریف اکیلے کھاتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ اے سی کی سہولت کی بات بہت چھوٹی ہے، پی ٹی آئی کے بعض لوگ خفا ہو جاتے ہیں لیکن اے سی ضرور ملنا چاہیئے۔ جو مکیش کے گانے سنتے ہیں انہیں مکیش کی ٹیپ ملنی چاہیئے۔

install suchtv android app on google app store