پی آئی اے کے منافع میں 40 فیصد اضافہ مگر ملازمین تنخواہوں سے محروم

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کا مالی بحران سنگین ہو گیا ہے فائل فوٹو پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کا مالی بحران سنگین ہو گیا ہے

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کا مالی بحران سنگین ہو گیا ہے اور رواں ماہ کے 14 روز گزرنے کے باوجود بھی ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی گئیں۔

پی آئی اے انتظامیہ نے گزشتہ دنوں ادارے کے منافع میں 40 فیصد اضافہ کا اعلان کیا تھا تاہم ملازمین کی قسمت پھر بھی نہ بدل سکی۔ گریڈ ایک سے 10 تک کسی بھی ملازم کو رواں ماہ تنخواہ نہیں ملی جبکہ پی آئی اے کے ڈیلی ویجز ملازمین بھی تنخواہوں سے محروم ہیں، ان خراب معاشی حالات میں پی آئی اے یونین نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کی دھمکی دیدی ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ائیرلائنز کے منافع میں 40 فیصد سے زائد منافع ہو چکا ہے اور مالی حالات بھی گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہیں تو پھر کیا وجہ ہے کہ ہر ماہ تنخواہ میں دو سے تین روز مزید تاخیر کردی جاتی ہے اس کا مطلب تو یہ ہے کہ انتظامیہ غلط بیانی سے کام لے رہی ہے۔ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین معاشی تنگی کا شکار ہوکر ادھار کھانے پر مجبور ہیں۔

ترجمان پی آئی اے سے اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کی چھٹیوں کی وجہ سے تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی۔ کچھ ملازمین کو تنخواہیں ادا کردی گئی ہیں جب کہ دیگر کو پیر تک مل جائے گی۔

 

 

install suchtv android app on google app store