مودی ہندوستان کا گوربا چوف بننے جارہا ہے، کس نے بھارتی وزیر اعظم سے متعلق بڑا بیان دے دیا؟

مودی فائل فوٹو مودی

تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر دنیا بھر میں آوازیں اٹھ رہی ہیں اور کہا جارہاہے کہ وہاں پر کشمیریوں کے ساتھ نہیں بلکہ دیگر اقلیتو ں کے ساتھ کیاہورہاہے ؟ مودی ہندوستان کا گوربا چوف بنے جارہاہے ۔

سلمان غنی نے کہا کہ آزاد کشمیرمیں جذباتی صورتحال ہے ، وزیر اعظم ایسے کہنا چاہ رہے تھے کہ نوجوان لائن آف کنٹرول عبور کرناچاہتے ہیں تو اس حوالے سے میں جنرل اسمبلی سے آکے بتاﺅں گا ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اس حوالے سے کبھی اس طرح بات نہیں ہوئی جس طرح اس وقت کی جارہی ہے ۔

سلمان غنی کا کہنا تھا کہ27ستمبر ٹارگٹ ہے اور اس حوالے سے وزیر اعظم کی تیاری ہوگی اور وزیر اعظم عمران خان اس حوالے سے سنجیدہ ہیں اور کھل کربات کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی معیشت اس وقت ڈانواں ڈول ہے اور بھارت کو اس کے انجام تک پہنچانے کے ذمہ دار مودی صاحب ہیں۔انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر دنیا بھر میں آوازیں اٹھ رہی ہیں اور کہا جارہاہے کہ وہاں پر کشمیریوں کے ساتھ نہیں بلکہ دیگر اقلیتو ں کے ساتھ کیاہورہاہے ؟ انہوں نے کہا کہ مودی ہندوستان کا گوربا چوف بننے جارہا ہے ۔

install suchtv android app on google app store