وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل نے بھی استعفیٰ دیدیا, جاتے جاتے حیران کن انکشاف کر دیا

شہباز گل فائل فوٹو شہباز گل

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے نہایت حیران کن وجہ بیا ن کر دی ہے ۔

ذرائع کے مطابق شہباز گل نے استعفیٰ دینے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سے تقررو تبادلوں پر اختلاف کے باعث استعفیٰ دیاہے۔ پنجاب میں ناقص طرز کی حکمرانی کا دفاع مشکل تھا ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست عون چوہدری کو وزیراعلیٰ کے مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ آصف محمود کو مشیر تعینات کیا گیا ہے۔  آصف محمود پنجاب آرٹیکلچر اور ٹورازم کے معاملات کو دیکھیں گے ۔

install suchtv android app on google app store