بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ, پاک فوج کا ایک جوان شہید

لائن آف کنٹرول فائل فوٹو لائن آف کنٹرول

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس سے پاک فوج کے سپاہی غلام رسول نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے سپاہی غلام رسول کاتعلق بہاول نگر سے ہے۔

install suchtv android app on google app store