کیا واقعی کراچی میں آرٹیکل 149 فور کے نفاذ کا فیصلہ ہو چکا؟ وزیر قانون فروغ نسیم نے اندر کے حقائق سے پردہ اٹھا ہی دیا

وزیر قانون فروغ نسیم فائل فوٹو وزیر قانون فروغ نسیم

وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ کراچی میں آرٹیکل 149 فور کے نفاذ کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔  صرف تجویز دی ہے۔  حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ گزشتہ روز میڈیا میں ان کے بیان کو غلط رنگ دے کر نشر کیا گیا۔  کراچی میں آرٹیکل 149 (فور) کے نفاذ سے متعلق کوئی فیصلہ ہوا نہ ہی گورنر راج لگے گا۔ بحیثیت وفاقی وزیر قانون آرٹیکل 149 (4) کے نفاذ کی صرف تجویز دی ہے۔  حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔ وزیر قانون نے کہا کہ کراچی میں آرٹیکل 149 فور کے نفاذ کا فیصلہ ہوا تو صوبے کیلئے عملدرآمد لازمی ہو گا۔ اگر سندھ حکومت نے مزاحمت کی تو وفاق آرٹیکل 184 تھری کے تحت سپریم کورٹ سے رجوع کرے گا اور آرٹیکل 149 فور اور 140 اے پر عملدرآمد کروائے گا، ایسے کسی بھی اقدام کا مقصد کراچی میں بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرنا ہے۔

install suchtv android app on google app store