کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں تنہا نہیں: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی فائل فوٹو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ہر فورم پر کشمیری عوام کے حقوق کے لئے آواز اٹھاتا رہے گا۔

وہ جنیوا کے تین روزہ کامیاب دورے سے واپسی پر اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر لوگوں سے گفتگو کررہے تھے جہاں انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کومقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی  کھلی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیرخارجہ نے واضح طور پرکہا کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دنیا کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کیا گیا ہے  اور اب دنیا مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں مسلمانوں کے خلاف بھارتی مظالم  پر تنقید کررہی ہے۔

ہوائی اڈے پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد وزیرخارجہ کے اردگرد جمع ہوگئی اور انہوں نے''پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان'' کے نعرے لگائے۔

install suchtv android app on google app store