مسلم لیگ (ن) مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ میں شرکت کرے گی یا نہیں، محمد زبیر نے بتا دیا

مسلم لیگ (ن) مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ میں شرکت کرے گی یا نہیں، محمد زبیر نے بتا دیا فائل فوٹو مسلم لیگ (ن) مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ میں شرکت کرے گی یا نہیں، محمد زبیر نے بتا دیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمااور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کے بعد ہم نواز شریف سے مشاور ت کریں گے، پارٹی مشاورت کرے گی اور پھر اپنا فائنل فیصلہ دیگی ۔

نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ ن لیگ میں جس طرح توڑ پھوڑ کا آغاز کیاگیا تھا اور الیکشن تک تو زبر دست حملے کئے گئے تھے ،ہم سمجھے تھے کہ الیکشن کے بعد ہم کو کچھ سکون ملے گا لیکن اس وقت بھی اتنا پریشر ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ مسلم لیگ ن کا کوئی رکن بچ سکاہے جس پر وفاداری تبدیل کرنے کیلئے دباؤ نہ ڈالا گیا ہو؟۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کو اس لئے اندر رکھا ہواہے کہ ان پر دباؤ ڈال کر توڑا جاسکے اور نواز شریف کے خلاف استعمال کیا جاسکے ،رانا ثناءاللہ کو جس طرح گرفتار کیا گیا اور آ ج تک ان کیخلاف ثبوت نہیں دیئے جاسکے تو اس کو پولیٹیکل انجینئرنگ کے سوا کیا کہتے ہیں ؟

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کے بعد ہم نواز شریف سے مشاور ت کریں گے،پارٹی مشاورت کرے گی اور پھر اپناحتمی فیصلہ دیگی ۔

install suchtv android app on google app store