ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی بے قابو، راولپنڈی میں مریضوں کی تعداد1500 تک پہنچ گئی

ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی بے قابو ہوگیا ہے فائل فوٹو ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی بے قابو ہوگیا ہے

ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی بے قابو ہوگیا ہے۔ اہسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں اور راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد پندرہ سو تک پہنچ گئی۔

انسداد ڈینگی کے لئے کی جانے والی حکومتی کوششیں کار آمد ثابت نہ ہوئیں ۔راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 155 شہری ڈینگی بخار کا شکار ہو گئے۔ جس کے بعد راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد پندرہ سو تک پہنچ گئی ہے۔ مریضوں کی زیادہ تعداد ہولی فیملی، بینظیر اور ڈی ایچ کیو اسپتال میں لائی جا رہی ہے۔

فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں زیرعلاج ڈینگی سے متاثرہ مریض جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 27 تک پہنچ گئی ہے۔

لاہور، کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی ڈینگی کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے مگر انسداد ڈینگی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے باوجود بھی مثبت نتائج سامنے نہیں آ رہے۔

install suchtv android app on google app store