بھارت نے نہ صرف اپنے ملک میں بلکہ خلا میں بھی کچرا پھیلا دیا ہے

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری فائل فوٹو وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہندوستان کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے خلا میں کچرا پھیل رہا ہے ،پہلے مشن شکتی ناکام ہوا اور اس سٹیلائٹ کو خلا میں تباہ کیا گیا۔

 وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہندوستان کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے خلا میں کچرا پھیل رہا ہے ،پہلے مشن شکتی ناکام ہوا اور اس سٹیلائٹ کو خلا میں تباہ کیا گیا ۔اس کے سینکڑوں ٹکڑے اب دیگر سٹیلائٹس کیلئے خطرہ ہیں، اب چندریان مشن کا یہی حال ہے ،انہوں نے کہا کہ کائنات ایک پیچیدہ اور نازک معاملہ ہے ،سیاسی شعبدہ بازوں کو انسانوں کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت دینا انتہائی خطرناک ہے۔

 

install suchtv android app on google app store