6ستمبر سے 11 ستمبر تک چھ چھٹیوں کا نوٹیفکیشن، حکومت کا بڑا اعلان کہیں جعلی تو نہیں نکل آیا؟ جانیے اس خبر میں

پریس ریلیز فائل فوٹو پریس ریلیز

ملک بھر میں 6 ستمبر سے 11 ستمبر کی چھٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز گردش کرتا نوٹیفکیشن جعلی نکلا۔  حکومت نے اس نوٹیفکیشن کی تردید کرتے ہوئے اصلی پریس ریلیز جاری کر دی۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جعلی نوٹی فکیشن کے ذریعے لوگوں کو باور کرانے کی کوشش کی گئی تھی کہ حکومت پاکستان نے ملک بھر میں 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک چھ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ملک بھر میں سرکاری، نیم سرکاری، پرائیوٹ اور تمام تعلیمی اداروں میں 6 سے 11 ستمبر تک تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی حکومت کا ایک جعلی نوٹی فکیشن جاری کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ گورنمنٹ آف پاکستان نے یوم دفاع اور محرم الحرام کی مناسبت سے 6 تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ اس جعلی نوٹی فکیشن کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔  تاہم یہ خوشی عارضی ثابت ہوئی ہے کیونکہ حکومت نے اس کی تردید کرتے ہوئے اصلی پریس ریلیز جاری کر دی ہے۔

وفاقی حکومت نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے فوری طور پر ایک تردیدی ٹویٹ کی جس میں اصل نوٹی فکیشن کے ذریعے عوام کو واضح کیا گیا کہ اس قسم کی خبروں پر کان نہ دھریں۔ حکومت کی جانب سے اس قسم کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والی اصل پریس ریلیز کے مطابق 6 ستمبر بروز جمعہ کو یوم دفاع کیساتھ ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ملک بھر کے تمام سرکاری اور پرائیوٹ دفاتر دوپہر 3 بجے بند ہو جائیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store