وزیراعظم عمران کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم عمران کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس فائل فوٹو وزیراعظم عمران کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گاَ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ کشمیر پر پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین فخر امام خصوصی دعوت پر کابینہ اجلاس میں شرکت کریں گے

اجلاس میں بھارت کیلئے فضائی حدود بند کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئے گی۔ وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کو چیئرپرسن فیڈرل لینڈ کمیشن نامزد کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ کے اجلاس میں وفاقی تعلیمی اداروں میں ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا، ریلوے بورڈ میں پرائیویٹ ممبران کی تعیناتی کی منطوری دی جائے گی۔

اجلاس میں پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی تعیناتی اور ریئل اسٹیٹ ریگولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ آرڈیننس 2019 کی منظوری دی جائے گی۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں پہلے اسلامی کلینڈر کو حتمی شکل دینے کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store