آج محرم کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات، محکمہ موسمیات

محرم الحرام چودہ سو اکتالیس ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا فائل فوٹو محرم الحرام چودہ سو اکتالیس ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

محرم الحرام چودہ سو اکتالیس ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔،محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت میٹ کمپلیکس کراچی میں منعقد ہو گا جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس آج بوقت نماز مغرب ان کے مقررہ مقامات پر منعقد ہوں گے۔ جن میں محرم الحرام کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 27 گھنٹے 37 منٹ ہوگی اور اسے 61 منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔

تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق نئے اسلامی سال کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا۔

install suchtv android app on google app store