اسد عمر نے اپنی ہی حکومت کے خلاف دھرنے کا اعلان کر دیا مگر کیوں؟ تفصیلات جانیے اس خبر میں

سابق وزیر خزانہ اسد عمر فائل فوٹو سابق وزیر خزانہ اسد عمر

تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے اسلام آباد کے رہاشیوں کو بجلی کے کنکشن فراہم نہ کرنے پر حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آئیسکو اور سوئی ناردرن کا ریگولیٹر نہیں ہے۔  ہم لوگ پریشانی میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے تینوں رکن قومی اسمبلی دھرنا دینے کےلئے تیار ہیں اس کے بعد ہی وزیر توانائی سے بات ہو گی۔

اس دوران نور عالم خان اور پیپلز پارٹی کے رہنما شازیہ مری نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجلی ترسیل کرنے والی کمپنیوں کا سٹاف لوگوں کے مسائل حل کرنے میں بالکل سنجیدہ نہیں ہے۔ اجلاس کے دوران وزیر توانائی عمرایوب نے کہا کہ ” وزارت اور تقسیم کار کمپنیوں میں موجود کالی بھیڑوںکی وجہ سے توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے میں اضافہ ہوا ہے“،حکومت کی جانب سے گیس کنکشن فراہم نہ کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ممبران قائمہ کمیٹی اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔

install suchtv android app on google app store