قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے جمہ کو کشمیر آور منائے گی

قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے جمہ کو کشمیر آور منائے گی فائل فوٹو قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے جمہ کو کشمیر آور منائے گی

کشمیر آور منائے گی جس کا مقصد مقبوضہ جموں کشمیر کے مظلوم لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق یکجہتی کشمیر آور دن بارہ سے ساڑھے بارہ بجے تک منایا جائے گا جس کے دوران ملک بھر میں سائرن بجا ئے جائیں گے جس کے بعد پاکستان اور پھر آزاد جموں کشمیر کا قومی ترانہ بجایا جائے گا جس دوران تمام ٹریفک لوگ رُک جائیں گے۔

کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعظم وزرائے اعلیٰ اور ارکان پارلیمنٹ اپنے متعلقہ سیکرٹریٹ اور دفاتر کی عمارتوں کے باہر جبکہ ملک بھر میں دیگر لوگ اپنے دفاتر مکانات مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کے باہر جمع ہوں گے۔

نماء جمعہ کے بعد کشمیر کے عوام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں عوامی ریلیاں نکالی جائیں گی جن میں معاشرے کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں جنہیں بدترین بھارتی مظالم اور تشدد کا سامنا ہے۔

install suchtv android app on google app store