آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ترکمانستان کے سفیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکمانستان کے سفیر نے ملاقات کی ہے فائل فوٹو چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکمانستان کے سفیر نے ملاقات کی ہے

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکمانستان کے سفیر نے ملاقات کی ہے ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون اور سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دفاعی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دوران علاقائی رابطوں کے منصوبوں سے متعلق سیکیورٹی امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت پائپ لائن کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store