مریم نواز کو ایک موقع اور مل گیا

  • اپ ڈیٹ:
الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی نائب صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ موخر کردیا فائک فوٹو الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی نائب صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ موخر کردیا

الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی نائب صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ موخر کردیا،مریم نواز کی پارٹی نائب صدارت سے متعلق فیصلہ 3 ستمبر کو سنایا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات نے کہا ہے کہ کیس سے متعلق مزید تفصیلات درکار ہیں ،الیکشن کمیشن نے وکلا کو مزید معاونت کی ہدایت کر دی۔

مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کیلئے پی ٹی آئی نے درخواست دائر کررکھی ہے ،الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی نائب صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ موخر کردیا،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے اوآرٹیکل 62 اور63 کے اطلاق پر مزید معاونت درکار ہے۔

الیکشن کمیشن نے وکلا کو مزید معاونت کی ہدایت کردی،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ مریم نواز کی پارٹی نائب صدارت سے متعلق فیصلہ 3 ستمبر کو سنایا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store