مودی کی پکڑ اب بہت جلد، وزیراعظم عمران کی شاہ محمود کو اہم ترین ہدایات جاری

وزیر اعظم عمران خان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی

پاکستان نے مقبوصہ کشمیر میں مودی حکومت کے مظالم کو عالمی سطح پر مزید اجاگر کرنے کیلئے اپنی سفارتی مہم میں اور تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا ہے،وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ہدایت کی ہے کہ مقبوصہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے معاملے کو عالمی سطح پر مزید اجاگر کرنے کیلیے سفارتی رابطوں کواور تیز کیا جائے تاکہ مودی حکومت عالمی برادری کے دباؤ پر مقبوصہ کشمیر میں کرفیو کو فوری ختم کرے۔

وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے چین ،امریکا ،روس اور دیگر ممالک سمیت اقوام متحدہ و دیگر عالمی فورمز پر سفارتی رابطوں میں ان کو مقبوصہ کشمیر کی صورتحال اور بھارتی مظالم سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا ہے ۔ان ممالک اور عالمی فورمز سے رابطوں کے سبب مودی حکومت پر عالمی برادری کے سفارتی دباؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ پاکستان کی کامیاب سفارتی مہم کے سبب اقوام متحدہ سمیت سلامتی کونسل کے مختلف ممالک مقبوصہ کشمیر کی صورتحال پر مودی حکومت سے مسلسل رابطے اور سفارتی دباؤ کے ذریعے اس معاملے کو حل کرانے اور کرفیو کو ختم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

پاکستان کی جانب سے مقبوصہ کشمیر کی صورتحال سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کے سبب مودی حکومت شدید بوکھلاہٹ اور سفارتی دباؤ کا شکار نظر آرہی ہے ۔بھارت کی جانب سے مقبوصہ کشمیر کے عوام کی پر امن و جمہوری جدوجہد کو غلط رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے جس میں اس کو عالمی سطح پر ناکامی کا سامنا ہے۔ وفاقی حکومت کے اعلیٰ حکام کو اپنے سفارتی رابطوں میں اس بات کی امید ہے کہ پاکستان کی کامیاب سفارتی حکمت عملی کے سبب بھارت جلد مقبوصہ کشمیر میں کرفیو کو ختم کرے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے مابین اعلیٰ سطح پر رابطوں کے بعد امریکی حکام خطے میں کشیدگی کو کم کرانے اور مقبوصہ کشمیر کی صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے اعلیٰ سطح پر پس پردہ سفارتی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔امریکی حکام اپنے رابطوں میں مودی حکومت کو باور کرارہے ہیں کہ مقبوصہ کشمیر میں کرفیو ختم کیا جائے۔

install suchtv android app on google app store