بھارت آگ سے کھیل رہا ہے: صدرعارف علوی

صدرڈاکٹرعارف علوی فائل فوٹو صدرڈاکٹرعارف علوی

صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی غیرقانونی تبدیلی اورعوامی امنگوں کو کچل کرآگ سے کھیل رہا ہے۔

کینیڈین امریکن میڈیا چینل وائس نیوز سے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ اس طرح کے قوانین سے صورتحال بہتر ہوجائے گی تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔ صدرنے کہا کہ پورے کشمیر کوہڑپ کرنے کے مذموم بھارتی عزائم کو ناکام بنانے کے لئے عالمی برادری کو بھارت پردبائو ڈالنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ طویل عرصے بعد پاکستان نے کشمیر کے مسئلے کوعالمی سطح پر اجاگر کیا ہے اور وہ یہ کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی کشمیر میںموجودگی بذات خود اس حقیقت کا کھلم کھلا اعتراف ہے کہ کشمیر ایک عالمی مسئلہ ہے۔

ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ بھارت بعض جعلی کارروائیوں کو جواز بنا کر پاکستان پرحملہ کرسکتا ہے جیسا کہ اس نے پلوامہ حملہ میں کیا تھا۔ ایک سوال پرصدرنے کہا کہ بھارت کوآئینی ترامیم سے دستبردارہوکرکشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ پرزوردیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین بھارتی خلاف ورزیوں کو اجاگرکریں۔

install suchtv android app on google app store