بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو انجام بہت بُرا ہوگا: صدر مملکت

بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو انجام بہت بُرا ہوگا: صدر مملکت فائل فوٹو بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو انجام بہت بُرا ہوگا: صدر مملکت

صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا تاہم اگر اس پر جنگ مسلط کی گئی تو پاکستان اس کا منہ توڑ جواب دے گا جس سے خطے میں خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے انٹرویو میں کہا کہ نریندرمودی کی حکومت ہٹلر کی ذہنیت سے متاثر ہے اور بھارت کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کی دھمکی خطرناک ہے جس کے سنگین نتائج برآمدہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اوربھارت دونوں ایٹمی قوتیں ہیں اورعالمی برادری کو بھارتی وزیر دفاع کے غیرذمہ دارانہ بیان کانوٹس لیناچاہیے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کے پاس مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کا کوئی اختیار نہیں اور بھارت نے تنازعے کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی تمام متعلقہ قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

عارف علوی نے کہاکہ بھارتی حکومت نے کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کو کبھی قبول نہیں کیا اوراس نے مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کاقتل عام کرکے ہمیشہ گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کیا۔

ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ کشمیر کے لوگوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے اور بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم اور ریاستی دہشت گردی فوری طورپر بند کرنی چاہیے۔

install suchtv android app on google app store