جج ارشد ملک ویڈیو کیس: سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

جج ارشد ملک ویڈیو کیس: سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا فائل فوٹو جج ارشد ملک ویڈیو کیس: سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے جج ارشد ملک ویڈیواسکینڈل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جج ویڈیو اسکینڈل کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس میں 5 معاملات سامنے آئے، پہلا ایشو متعلقہ فورم اور عدالت سے متعلق تھا، دوسرا ایشو ویڈیو کو ثبوت کے طور پر پیش کرنے سے متعلق ہے کہ ویڈیو کے اصل یا مستند ہونے پر نواز شریف کے کیس پرکیا اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق جج احتساب عدالت ارشد ملک کے کنڈکٹ کو بھی اپنی فیصلے میں بیان کیا ہے، تفصیلی فیصلہ ویب سائٹ پر جاری کر دیا ہے لہٰذا میڈیا اور فریقین فیصلےکو ویب سائٹ پر دیکھیں۔

install suchtv android app on google app store