مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا تحریک انصاف سے متعلق بڑا اعتراف مگر کیا ؟ میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

مشیر اطلاعات فردوس عاشق فائل فوٹو مشیر اطلاعات فردوس عاشق

مشیر اطلاعات فردوس عاشق نے اعتراف کیاہے کہ تحریک انصاف میڈیا کے تعاون کے بغیر اقتدار میں نہیں آسکتی تھی ۔

اسلام آباد میں میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 52فیصد نوجوان آزادی کی جنگ میں شہید ہوئے ہیں، بدقسمتی سے اسلام کو دہشتگردی سے منسلک کیا جارہا ہے ، اسلام کا اصل چہرہ امن اور سلامتی کاہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بیٹھے نوجوانوں نے صرف قتل وغارت گردی دیکھی ہے ، کشمیریوں کو کرفیوزدہ علاقے میں انتہا پسندی کی سوچ نے جکڑ رکھاہے ، ہمیں کشمیریوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرنا ہے ۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آج کوئی بھی اچھا یا برا معاشرتی عمل چھپ نہیں سکتا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ تحریک انصاف میڈیا کے تعاون کے بغیر اقتدار میں نہیں آسکتی تھی ۔

install suchtv android app on google app store