پاکستان میں کوئی بھارتی ہے تو واہگہ بارڈر کا راستہ کھلا ہے: ڈاکٹر محمد فیصل

دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل فائل فوٹو دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل

دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے عالمی برداری سے کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہمیشہ کرفیونہیں لگا سکتا، مسئلہ کشمیرکا حل نکالنا ہوگا، پاکستان میں کوئی بھارتی ہے تو واہگہ بارڈر کا راستہ کھلا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا گزشتہ ایک ہفتہ میں کریک ڈاؤن اور سرچ آپریشنز میں 4 کشمیری شہید ہو گئے، مقبوضہ کشمیر میں مزید اموات کے خدشات ہیں، سیکڑوں کشمیری بھارتی افواج کے ہاتھوں زخمی ہو چکے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 19 روز سے کرفیو جاری ہے، 9 لاکھ سے زائد بھارتی افواج کشمیر میں مظالم میں مصروف ہیں مقبوضہ کشمیر کو تاریخ میں سب سےبڑی جیل بنا دیا گیا ہے، انٹرنیٹ اور ذرائع ابلاغ مکمل طورپر بند ہے، ہم کشمیروں کی جسمانی اورذہنی اذیت کااندازہ نہیں لگاسکتے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا مقبوضہ کشمیر میں ادویات اور خوراک کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے، عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینےکی اپیل کرتےہیں، ایل او سی، ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیوں پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کوطلب کی اگیا، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو 18،15،13 اور 20 اگست کو طلب کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سےایل اوسی پرسرحدی خلاف ورزی کی گئی، بھارت کی جانب سےفائرنگ میں شہریوں کونشانہ بنایا گیا، وزیرخارجہ کی روسی، نیدرلینڈ، اسپین، کینیڈا، ڈنمارک کے وزرائے خارجہ سے بات ہوئی، بات چیت میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

ترجمان نے کہا بھارتی وزیردفاع کے بیان پروزیرخارجہ کا کہنا تھ ابھارت مشکل کا شکارہے، بھارتی ظلم وبربریت سے کشمیری بری طرح متاثر ہورہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدرٹرمپ سے بات ہوئی، امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور دیا، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تمام آپشن زیر غور ہیں۔

انھوں نے کہا دنیا میں کشمیری بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، کشمیریوں کے احتجاج کے مثبت نتائج نکل سکتے ہیں، بس اور ٹرین سروس بند ہونے کے بعد بھارت میں پاکستانیوں کے پھنسے ہونے کی اطلاع نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں پاکستان افغانستان میں امن کے لیےعالمی کوششوں کی حمایت کرت اہے اور ہرطرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا سندھ طاس معاہدے کی بھارت کی جانب سےتاحال تجدید نہیں ہوئی، سندھ طاس معاہدے کی ہر سال تجدید کی جاتی ہے۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہماری خواہش اورکوشش ہےکہ کرتاپور راہداری وقت پرکھل جائے، امید ہےکرتارپور راہداری پرجلد میٹنگ ہوگی۔

ٹوئٹر اکاؤنٹس بند ہونے کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پراکاؤنٹس بند ہونے پرتشویش ہے، ٹوئٹرکی انتظامیہ سے اکاؤنٹس بند کرنے کام عاملہ اٹھایا ہے۔ انھوں نے کہا پاکستان میں داعش کا کوئی منظم وجود نہیں ہے، ہمسائےمیں داعش کی موجودگی پر شدید تحفظات ہیں، افغانستان میں امن عمل افغانوں کےذریعےاور ان کے لیے ہونا چاہیے۔

install suchtv android app on google app store