کشمیریوں کا مسئلہ تمام بین الاقوامی فورمز پر اٹھائیں گے: وزیراعظم

کشمیریوں کا مسئلہ تمام بین الاقوامی فورمز پر اٹھائیں گے: وزیراعظم فائل فوٹو کشمیریوں کا مسئلہ تمام بین الاقوامی فورمز پر اٹھائیں گے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سفیر کی حیثیت سے وہ تمام بین الاقوامی فورموں پر کشمیریوں کا مسئلہ اٹھائیں گے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری ڈاکٹرعبداللہ ریار سے اسلام آباد میں باتیں کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مودی حکومت انسانی حقوق کی تمام اقدار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بے گناہ نہتے کشمیریوں پر مزید ظلم ڈھانے کی تیاری کر رہی ہے۔

ملاقات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی نیویارک آمد پر احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ وزیراعظم نے تحریک انصاف کے بین الاقوامی امور کے ونگ کو اس سلسلے میں انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

install suchtv android app on google app store