آرمی چیف کا پی اوایف واہ اورہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کادورہ ، دفاعی اورسکیورٹی آلات کے معیار کی تعریف کی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فائل فوٹو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کا پی اوایف واہ اورہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کادورہ، شعبہ ریسرچ اورڈویلپمنٹ کی کامیابیوں کی تعریف، دفاعی اورسکیورٹی آلات کے معیار کی تعریف کی ۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی اوایف واہ کادورہ کیا اوریوریا فارمولیڈہائیڈ مولڈنگ کمپاونڈ کا افتتاح کیا۔آرمی چیف کی پی اوایف کے شعبہ ریسرچ اورڈویلپمنٹ کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پی اوایف متحرک حکمت عملی سے مشترکہ منصوبوں کیلئے اقدامات کرے، حکمت عملی سے بنائی جانےوالی مصنوعات میں بہتری آئےگی۔

آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلاکابھی دورہ کیا اور ٹینکوں کومزید جدید بنانے سے متعلق شعبوں کادورہ کیا۔ انہوں نے پی اوایف اورایچ آئی ٹی کے بین الاقوامی معیاراورمصنوعات کوسراہا ۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فیکٹریزمیں بننے والے آلات سے دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہورہا ہے، دونوں اداروں کی وجہ سے قومی بچت بھی ہورہی ہے۔

install suchtv android app on google app store