سیاستدان جب بھی جیل جاتے ہیں تو کیا کرتے ہیں؟ مریم نواز شریف کی بھی خصوصی فرمائش سنیے

مریم نواز فائل فوٹو مریم نواز

دنیا بھر میں یہ طریقہ رہا ہے کہ سیاستدان جب بھی جیل جاتے ہیں تو وہ اس وقت کو فراغت کے لمحات سمجھ کر خوب کتابیں پڑھتے ہیں۔ پاکستان میں بھی سیاستدانوں کا یہی طریقہ کار رہا ہے جس پر اب مریم نواز بھی چلتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے خصوصی فرمائش کرکے اپنے مطالعے کیلئے ایک کتاب منگوائی ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ پیشی پر نواز شریف کے قریبی ساتھی پرویز رشید سے فرمائش کی تھی کہ وہ معروف کالم نویس بلال غوری کی کتاب ’لاپتا کالم‘ لے کر آئیں ۔ پرویز رشید نے مریم نواز کی آج (بدھ ) کی پیشی پر کالم نویس بلال غوری سے خصوصی طور پر ان کی کتاب ’ لاپتا کالم‘ منگوائی اور مریم نواز کے حوالے کی۔ مریم نواز چوہدری شوگر ملز کیس میں ان دنوں نیب کی حراست میں ہیں، انہیں آج مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں دیا گیا ہے۔

 روزنامہ جنگ کے کالم نویس اور سینئر صحافی بلال غوری نے اپنی مذکورہ کتاب میں اپنے وہ کالم شامل کیے ہیں جو ادارتی پالیسی کے باعث روزنامہ جنگ میں شائع نہیں ہوسکے تھے۔

بلال غوری اینٹی اسٹیبلشمنٹ نظریات کے حامل ہیں اور اکثر اپنے کالموں میں پس پردہ ہونے والی سازشوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوںملتان میں مقیم ان کے اہلخانہ کو ہراساں بھی کیا گیا تھا جس پر انہوں نے نہ صرف ایف آئی آر درج کرائی تھی بلکہ ایک کالم میں اس کا تفصیلی احوال بھی بیان کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store