چین نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق پیغام جاری کر دیا مگر کیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی وزارت خارجہ فائل فوٹو چینی وزارت خارجہ

چین نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا خیر مقدم کیا ہے ۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں،جنرل باجوہ چینی حکومت اورفوج کے دیرینہ دوست ہیں، آرمی چیف جنرل باجوہ نے پاک چین تعلقات میں انتہائی مثبت کرداراداکیا،چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے یقین ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاک فوج خطے میں امن کیلئے کردار جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت 29نومبر2019کو ختم ہو رہی تھی ، وزیراعظم عمران خان نے ملکی حالات کے پیش نظر ان کی مدت ملازمت میں مزید 3 سال کی توسیع کر دی ہے۔

install suchtv android app on google app store