پاکستان کا مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا فیصلہ

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا فیصلہ فائل فوٹو پاکستان کا مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا فیصلہ

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مسئلہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی عدالت انصاف میں جانے کا فیصلہ تمام قانونی پہلوئوں کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ معاملے سے متعلق اضافی معلومات وزارت قانون جاری کرے گی۔

install suchtv android app on google app store