کم عمر ترین نشان حیدر پائلٹ آفیسر راشد مہناس کا 48 واں یوم شہادت، قوم کی زبردست خراج تحسین

کم عمر ترین نشان حیدر پائلٹ آفیسر راشد مہناس کا 48 واں یوم شہادت، قوم کی زبردست خراج تحسین فائل فوٹو کم عمر ترین نشان حیدر پائلٹ آفیسر راشد مہناس کا 48 واں یوم شہادت، قوم کی زبردست خراج تحسین

ملک کی فضائی سرحدوں کا جانباز نگہبان، پاکستان کا شاہین، کاک پٹ میں غدار انسٹرکٹر سے جنگ لڑنے والا، کم عمر ترین نشان حیدر حاصل کرنے والا پائلٹ آفیسر راشد مہناس کا اڑتالیسواںم یوم شہادت آج،شہید کو قوم کا سلام۔

پرواز ہے دونوں کی اِسی ایک فضا میں۔۔

کرگس کا جہاں اور ہے شاہیں کا جہاں اور

اقبال کے شاہین اور نشانِ حیدر کا اعزاز پانے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ وہ نشان حیدر حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر تھے۔

پائلٹ آفیسر راشد منہاس 17فروری 1951ء کو کراچی میں پیدا ہوئے،، اقبال کے اس کمسن شاہین نے پاک فضائیہ کا انتخاب کیا، وہ اگست1971ء کو پائلٹ آفیسر بنے۔

بیس اگست 1971ء کو ان کی تربیتی پرواز تھی کہ انسڑکٹر مطیع الرحمٰن زبردستی کاک پٹ میں داخل ہوا اور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا۔

راشد منہاس نے دشمن ملک جانے سے بہتر شہادت کو رتبے پر فائز ہونا مقدم جانا اور یوں جہاز کا رخ زمین کی جانب موڑ دیا، راشید منہاس شہید کو پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشانِ حیدرسے نوازا گیا۔۔ آج ملک کے مختلف شہروں میں وطن پر جان نچھاور کرنے والے سپوت کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store