سعودی ولی عہد کا عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ، کشمیر کے معاملے پر تبادلہ خیال

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے کشمیر کے معاملے تبادلہ خیال کیا ہے فائل فوٹو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے کشمیر کے معاملے تبادلہ خیال کیا ہے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان سے رابطہ کرکے کشمیر کے معاملے تبادلہ خیال کیا جبکہ وزیراعظم نےکشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے محمد بن سلمان کو آگاہ کیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ، دونوں رہنماؤں کے درمیان گزشتہ شب بات چیت ہوئی ، گفتگو میں ولی عہد محمد بن سلمان نے کشمیر کے معاملے پر عمران خان سے تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سےولی عہدمحمد بن سلمان کوآگاہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی مجموعی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس سے قبل 7 اگست کو بھی وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا اور کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کی، وزیراعظم نے سعودی ولی عہد مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی اقدام سے پیدا ہونے والی صورتحال اور بھارتی ظلم وبربریت سے آگاہ کیا تھا۔

یاد رہے گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وزیراعظم عمران خان سےٹیلی فون پررابطہ ہوا تھا ، صدرٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ٹیلی فونک کال کے بعد رابطہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ سے کشمیریوں پر بھارتی مظالم روکنے کیلئے کردارادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store