پیراگون ہاؤسنگ اسیکنڈل: سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع

پیراگون ہاؤسنگ اسیکنڈل: سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف  کیس کی سماعت فائل فوٹو پیراگون ہاؤسنگ اسیکنڈل: سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف کیس کی سماعت

احتساب عدالت نے پیراگون اسکینڈل کیس میں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں پندرہ روز کی توسیع کردی ہے جبکہ غیر واضح دستاویزات کی وجہ سے ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی۔

تفصیلات کے مطابق پیراگون اسکینڈل کیس میں گرفتار خواجہ سعد رفیق، سلمان رفیق کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت پیش کیا گیا، جہاں فرد جرم عائد کرنے کے لئے ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کی گئیں۔

اس موقع پر خواجہ برادران کے وکیل امجد پرویز نے موقف اختیار کیا کہ آج مقدمہ کا تفتیشی افسر غیر حاضر ہے اور ریفرنس کی غیر واضح دستاویزات کی وجہ سے ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کی جائے،جس پر عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں چار ستمبر تک توسیع کردی ،عدالت نے اپنے ہدایت نامے میں کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم بھی عائد کی جائے ۔

عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کشمیر ایشو پر جنگ کی سی صورتحال ہے ،لیکن حکومت کو اپوزیشن کا گلا دبانے کی پڑی ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے علاوہ کوئی کارکردگی نہیں ہے،جس کے باعث عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انہیں ریلوے کا نظام ٹھیک کرنے کی سزا دی جارہی ہے، ریلوے کا نظام دوبارہ درہم برہم کیا جارہا ہے، مسافر نون لیگ کے سنہرے دور کو یاد کررہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store