جنرل قمر جاوید باجوہ کے علاوہ کس کی مدت ملازمت میں توسیع دی گئی؟ جانیے پس پشت وجوہات اس خبر میں

وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر توسیع پانے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے دوسرے آرمی چیف ہیں جن کو کسی جمہوری حکومت نے مدت ملازمت میں توسیع دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے حکم پر توسیع پانے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے دوسرے آرمی چیف ہیں جن کو کسی جمہوری حکومت نے مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع دی ہے ۔ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے دور حکومت آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کوتین سالہ توسیع دی گئی تھی ۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی کوتوسیع اس وقت کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے دی تھی ۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے فوجی کیریئر کا آغاز 16 بلوچ رجمنٹ سے سے اکتوبر 1980ءمیں کیا ۔جنرل قمر جاوید باجوہ کینیڈین فورسز کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج (ٹورنٹو)، نیول پوسٹ گریجویٹ یونیورسٹی مونٹیری (کیلی فورنیا)، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ میں انفنٹری سکول میں انسٹرکٹر کے طور پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں جب کہ وہ کانگو میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی کمانڈ بھی سنبھال چکے ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ 10ویں کور کو بھی کمانڈ کرچکے ہیں۔ 10ویں کور پاک آرمی کی سب سے بڑی کور ہے جس کی ذمہ داری لائن آف کنٹرول کو دیکھناہے ۔ وہ فورس کمانڈ ناردرن ایریاز کی کمانڈ بھی کرچکے ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانگو میں پاکستانی دستے کی کمانڈ کی جبکہ راولپنڈی کور کے چیف آف سٹاف بھی تعینات رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store