سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 ستمبرتک توسیع کردی

سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور فائل فوٹو سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور

جعلی بینک اکاﺅنٹس اور میگامنی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا۔

فریال تالپور نے جیل میں سہولتیں فراہم کرنے کیلئے درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاﺅنٹس اور میگامنی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوگی ،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریفرنسز کی سماعت کریں گے۔

احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 ستمبرتک توسیع کردی اور چیئرمین نیب کوآئندہ سماعت پر منی لانڈرنگ ریفرنس کی کاپیاں جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے آصف زرداری اور فریال تالپور کی سہولتوں کی درخواست پرسماعت کل تک ملتوی کردی۔

نیب کی ٹیم نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر آصف زرداری اور فریال تالپور کو احتساب عدالت میں پیش کردیا ہے۔ آصف زرداری کا 4 اور فریال تالپور کا 10 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے، نیب کی جانب سے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی جائے گی۔

فریال تالپور نے جیل میں سہولتیں فراہم کرنے کیلئے درخواست دائر کردی، وکیل کا کہنا ہے کہ جیل میں قرآن پاک سننا ہوتا ہے اس لئے آئی پوڈر رکھنے کی اجازت دی جائے۔

 

 

install suchtv android app on google app store