اینٹی نارکوٹکس فورس کی لاہور ائیرپورٹ پربڑی کارروائی, کس شے کی بیرون ملک سمگلنگ ناکام بنا دی؟

اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب فائل فوٹو اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب

اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی، بذریعہ کارگو منشیات کی بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کارگو پر تلاشی کے دوران کنسائنمنٹ سے ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ منشیات کو لیڈیز جوتوں میں چھپایا گیا تھا جس کو دوران چیکنگ قبضے میں لے لیا گیا ۔ترجمان کے مطابق پارسل محمد صفدر ولد محمد صادق کے نام سے لندن میں سلمان خالد کیلئے بک کرایا گیا تھا، منشیات کی مقدار کے تعین کیلئے تفتیش جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store