کنٹرول لائن پر شہید سپاہی رمضان اور نائیک تنویر فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

شہید سپاہی رمضان اور نائیک تنویر فائل فوٹو شہید سپاہی رمضان اور نائیک تنویر

کنٹرول لائن پر شہید فوجی اہلکاروں نائیک تنویر اور سپاہی رمضان کو آبائی گاؤں میں فوجی اعزازکےساتھ سپردخاک کردیا گیا، شہید محمد تنویر کا تعلق جہانیاں جبکہ محمد رمضان کا تعلق محسن وال سے تھا۔

لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والے جہانیاں کے نائیک تنویراحمد کا جسد خاکی گزشتہ رات ایمبولینس کے ذریعے آبائی گاؤں پہنچا تو موٹرسائیکل اور کار پرسوارسینکڑوں افراد نے شہید کے جسد خاکی کا پرتپاک استقبال کیا اور فضا پاکستان زندہ باد اورپاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔

شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں گئیں اور جسد خاکی کو ریلی کی شکل میں گاؤں لیجایا گیا۔ شہید نائیک تنویراحمد کی نمازجنازہ صبح ساڑھے آٹھ بجے ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی، جس کے بعد شہید نائیک تنویر کو مکمل فوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

دوسری جانب محسن وال میں شہید سپاہی رمضان کی نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا کی گئی ، جس میں سیاسی وسماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعدادمیں شرکت کی ، جس کے بعد شہید سپاہی رمضان کو مکمل فوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
گذشتہ روز کنٹرول لائن پرجام شہادت نوش کرنےوالےلانس نائیک تیموراسلم شہیدکووالٹن کےبابِ پاکستان قبرستان میں فوجی اعزازکےساتھ سپرد خاک کیا گیا تھا۔

شہید کےبھائی کاکہناتھاکہ وہ بھی پاک فوج میں شامل ہوکر ہندوستان کومنہ توڑ جواب دینا چاہتا ہے، لانس نائیک تیمور آٹھ سال سے پاک فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے، ان کی ڈیڑھ سال پہلے شادی ہوئی تھی اور ایک بیٹی ہے۔

واضح رہے کہ ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے چار جوان شہید ہوگئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store