وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فرانسیسی صدر سے متعلق کیا انکشاف کر دیا ؟ جانیے اس خبر میں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی فائل فوٹو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کے 5 مستقل ارکان میں سے 4 پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ فرانس کے صدر کے ساتھ بھی رابطہ ہوجائے۔

وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیلی فونک رابطے کے بعد اپنے ایک پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی برطانیہ کے وزیر اعظم سے پہلے ہی گفتگو ہوچکی ہے جبکہ روس کے وزیر خارجہ سے بھی مسئلہ کشمیر کے بارے میں بات ہوچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا سلامتی کونسل کے پانچ میں سے 4 مستقل ارکان سے براہ راست رابطہ ہوچکا ہے اور وہ پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ فرانس کے صدر سے بھی گفتگو ہوجائے تاکہ انہیں بھی کشمیر کی صورتحال پر اعتماد میں لیا جاسکے۔

وزیر اعظم عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیلیفونک گفتگو کے بارے میں شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر ٹرمپ کو فون کیا ہے جس میں کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کا نقطہ نظر بیان کیا اور انہیں اعتماد میں لیا۔ دونوں کے مابین ہونے والی گفتگو میں افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا ، پاکستان افغانستان میں امن کے حوالے سے کل کی طرح آج بھی پرعزم ہے، امن و استحکام کیلئے ہم نے قدم اٹھائے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید بتایا کہ دونوں سربراہان کے مابین اچھی گفتگو ہوئی اور فیصلہ ہوا کہ وہ کشمیر کے معاملے پر مسلسل رابطے میں رہیں گے۔

install suchtv android app on google app store