انڈیا نے پاکستان کو وولر بیراج کلنائی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے معائنے کی اجازت سے کیوں انکار کردیا ہے ؟

 وولر بیراج کلنائی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ فائل فوٹو وولر بیراج کلنائی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ

 پوری دنیا کو ایٹمی جنگ کی دھمکی دینے کے بعد بھارت نے پاکستان پر آبی جنگ بھی مسلط کردی ہے۔

انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کے مطابق بھارت نے پاکستان اور بھارت کے مابین پانی کی تقسیم کے حوالے سے ہونے والے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی شروع کردی ہے۔ انڈیا نے پاکستان کو وولر بیراج کلنائی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے معائنے کی اجازت سے انکار کردیا ہے جبکہ کشن گنگا ہائیڈرو پراجیکٹ کے معائنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی دریاﺅں میں چھوڑے جانے والے سیلابی پانی کی اطلاعات بھی بروقت نہیں دی جارہیں، انڈس واٹر کمیشن نے بھارتی آبی جارحیت سے متعلق حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کے روز کشمیر پر ہونے والے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل دنیا کو ایٹمی حملے کی دھمکی دی تھی۔

install suchtv android app on google app store