بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی الگ حیثیت ختم کی مگر اس کی پشت پناہی کون کر رہا ھے؟ ،سینیٹر مشاہد حسین سید کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

سینیٹر مشاہد حسین اور مودی فائل فوٹو سینیٹر مشاہد حسین اور مودی

سینیٹر مشاہد حسین نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کی الگ حیثیت کاختم کیا جانا سقوط ڈھاکہ کے بعد سب سے بڑا سانحہ ہے ، امریکہ نے بھارت کوآنکھ ماری ہے جس کی وجہ سے یہ کام ہواہے ۔

ذرائع کے پروگرام ”جرگہ “میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ 71کے بعد مقبوضہ کشمیر کی الگ حیثیت کاختم کیا جانا سقوط ڈھاکہ کے بعد سب سے بڑا سانحہ ہے ، سلامتی کونسل میں اس لئے گئے ہیں کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ چاہتاہے کہ پاکستان افغانستان میں کردار ادا کرے تواسے بھی اس مسئلے پر کردار اداکرناہوگا کیونکہ بھارت نے مشرقی محاذ گرم کردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے بھارت کوآنکھ ماری ہے جس کی وجہ سے یہ کام ہواہے ۔

install suchtv android app on google app store