خالصتان کی تحریک بنی کشمیر کی آواز ، بھارتی سکھوں نے بھارتی حکومت سے کیا مطالبات کر دیئے؟

لندن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاج فائل فوٹو لندن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاج

بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے لندن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاج،شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کی اور احتجاج ،شرکاءنے کشمیر بنے گا پاکستان، خالصتان کی تحریک کے حق میں نعرے اور آزادی کے پرچم لہرادیئے گئے ۔

ذرائع کے مطابق بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے لندن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاج جاری ہے جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے اور احتجاج کیا جارہاہے۔شرکاءنے کشمیر بنے گا پاکستان، خالصتان کی تحریک کے حق میں نعرے لگائے اور آزادی کے پرچم لہرائے دیئے گئے ۔ برطانوی پارلیمنٹ کے رکن لارڈ نذیر احمد بھی احتجاج میں شریک ہیں جبکہ سکھ کمیونٹی کی کثیر تعداد بھی احتجاج میں شریک اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کررہی ہے ۔

لندن میں ہونیوالے مظاہرے میں بھارتی سکھوں نے پنجاب کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے، خالصتان کی تحریک کے حق میں نعرے، آزادی کے بینزر لہرا دیئے جبکہ اس دوران پاکستانیوں نے بھارتی پرچم کوپاوں تلے روند دیا۔لندن میں یہ بڑا مظاہرہ ہو رہاہے، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیاہے ، لندن میں بھارت کیخلاف مظاہرے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ، بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کا برطانیہ بھر کے مختلف شہروں سے آمد کا سلسلہ جاری ہے اور مظاہر ہ بھی جاری ہے ۔

install suchtv android app on google app store